جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہیں گے، بلاول بھٹو کا پنجاب میں اعلان

رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہیں گے۔

رحیم یار خان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ سازشی عناصر کو خبردار کررہا ہوں کہ جنوبی پنجاب صوبے کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چارٹ کڑوں میں تقسیم نہیں کرنا چاہتا صرف جنوبی پنجاب صوبے کی حد تک قائل ہوں کیونکہ یہ پنجاب اسمبلی کی رائے ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو سمجھا رہا ہوں یہ نفرت اور تقسیم کا وقت نہیں، یہ وقت سیاسی انتقام نہیں عوامی مسائل حل کرنے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، جمہوری جدوجہد سے صوبہ بنائیں گے ، پیپلز پارٹی نے کبھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا آج بھی نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ اور ای بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس میں مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ درو دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ای بسیں فراہم کی جائیں۔

WhatsApp
Get Alert