کراچی میں جے یو آئی فضل الرحمان کے احتجاج کے باعث اہم شاہراہیں بند، ٹریفک متاثر

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے احتجاج اور ریلیوں کے باعث اہم شاہراہیں بند ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی مختلف شاہراہوں پر احتجاج کے باعث ڈرگ روڈ سے کارساز جانے والی شاہراہ فیصل بلاک ہوگئی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو راشد منہاس فلائی اوور سے ملینیم کی جانب بھیجا گیا۔

کوسٹ گارڈ سے زینب مارکیٹ جانے والی سرور شہید روڈ بھی بند ہوگئی، ٹریفک کو پاسپورٹ آفس چورنگی اور پیراڈائز چوک کی جانب متبادل راستوں سے گزارا گیا۔

کراچی پریس کلب پر احتجاج کے باعث ایم آر کیانی چوک سے زینب مارکیٹ جانے والی ٹریفک کو سندھ ہائی کورٹ اور پاسپورٹ آفس کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert