نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بھرتیوں میں شفافیت کے لیے اے آئی نظام اپنایا جائے گا، وزیراعلی میر سرفراز بگٹی


تربت(قدرت روزنامہ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دورہ تربت کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی شکر گزار ہوں جنہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی محکموں میں بھرتیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی محکموں کی خالی آسامیوں پر بھی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور بہت جلد صوبائی محکموں میں مزید نئی اسامیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھرتی کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ٹیکنالوجی اے آئی کی بنیاد پر بھی بھرتی نظام اپنایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی سمیت دیگر صوبائی وزرا م، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔وزیراعلی سرفراز بگٹی نے یقین دلایا کہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی سے صوبے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert