بلوچستان میں عوام کا سیاسی اختیار چھین لیا گیا ہے ، چھینے گئے اختیار کے حصول کے لیئے بلوچستان کی سطع پر تمام جمہوری جماعتوں کو یکجا کررہے ہیں ، دس دسمبر کو سیاسی جماعتوں کا اہم مشترکہ اجلاس ہوگا،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں بدترین آمریت ہے میڈیا پر قدغن اظہار رائے پر پابندی سیاسی کارکنوں کو حراساں کرنے کے لیئے بدنام زمانہ 3ایم پی او فورتھ شیڈول پارلیمنٹ ڈمی عدلیہ پر عوام کا عدم اعتماد مہنگائی بیروزگاری کا جن بے قابو ہوکر بوتل سے نکل چکا ہے لیکن نمائشی حکمران و مطلق العنان مقتدرہ سب ٹھیک کا راگ الاپ رہا ہے بڑی سیاسی جماعتوں نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر سیاسی گروہی مفادات کے لیئیاسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جو کمزور ترین کمپرومائز کیا اس سے ووٹ کی عزت اپنی جگہ ووٹ کی ضرورت و افادیت باقی نہ رہی ، اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام کاروبار بند سڑکیں غیر محفوظ معدنیات کی لوٹ مار ، ساحلی علاقہ کو وفاقی تصرف میں لینے کی سازشیں لوگوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے کے لیئے نئے صوبوں کے نام پر عوام کو الجھانے کی حکمت عمل دراصل عوام کی حق حکمرانی کے قبضہ کو دوام پہنچانے لوگوں کی سیاسی اختیار کو مستقل چھین کر سیاست سے بیگانہ کرنے کی آمرانہ سازشیں ہیں ایسی صورتحال میں بلوچستان کی موجودہ حقیقی سیاسی قیادت نے اس ضرورت کو شدت سے محسوس کی ہے کہ بلوچستان کی سطع پر حقیقی سیاسی جماعتوں کا مضبوط فرنٹ تشکیل دیا جائے اس سلسلے میں ارباب ہاوس کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایک وسیع تر اتحاد کی تشکیل کو عملی جامعہ پہنا کر پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد کا سلسلہ شروع کردیا جاہیگا۔
