ندا یاسر اپنے بچوں کو میڈیا سے دور کیوں رکھتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا


کراچی(قدرت روزنامہ) نامور میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اور انہوں نے مل کر فیصلہ کر رکھا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو میڈیا پر نہیں لائیں گے۔حال ہی میں ندا یاسر ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت سماجی مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔ میزبان نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ وہ اپنے بچوں کو میڈیا دور کیوں رکھتی ہیں؟
جس پر ندا نے جواب دیا کہ ’میرے شوہر اور میں نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ جب تک ہمارے بچے خود نہ چاہیں ہم انہیں میڈیا پر نہیں لائیں گے اور انہیں سوشل میڈیا سے بھی دور ہی رکھیں گے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ندا یاسر کے مطابق یوٹیوب پر چھوٹے چینلز ویوز کیلئے بےبنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں جس سے بچوں پر منفی اثر پڑتا ہے جیسے کوئی کہتا ہے کہ اداکارہ اتنی خوبصورت ہیں ان کی بیٹی اتنی کالی ہے یا دانت تیڑھے ہیں۔
ندا یاسر نے کہا کہ لڑکپن میں ہر کوئی مختلف ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ خود کو سنوارتا ہے لیکن ایسی باتیں اگر بچے سنیں گے تو ان کو تکلیف ہوگی میں یہ ہرگز برداشت نہیں کر سکتی کہ میرے بچوں کے بارے میں کوئی کچھ کہے لہٰذا بچوں کو میڈیا سے دور رکھتی ہوں۔