سابق آئی جی خیبر پختونخوا کے بھائی اغواکے بعد قتل
ٹانک (قدرت روزنامہ)سابق آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے بھائی حبیب محسود کو اغواکے بعدقتل کردیا گیا۔ڈی پی او ٹانک وقاراحمدخان کے مطابق حبیب محسود کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حبیب محسود کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی،گن مین زخمی اور ڈرائیورموقع پر جاں بحق ہوا۔زخمی گن مین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔