ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری، کاروبار کے اختتام پر مزید مہنگا


کراچی (قدرت روزنامہ)کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 89 پیسے بڑھ کر 288 روپے 49 پیسے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرڈالر 287 روپے 60 پیسے کا تھا۔