اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے 3 دن سے ہسپتال میں داخل ہیں، لاہور کے ہسپتال میں علاج جاری . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز طبیعت ناساز ہونے کے باعث 3 روز سے ہسپتال میں داخل ہیں .
بیگم نصرت شہباز کا لاہور کے اتفاق اسپتال میں علاج جاری ہے .
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ہسپتال میں اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کی گئی . اہلیہ کی عیادت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے .
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے . اس عشائیہ میں نگراں وزیراعظم کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی .