نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا تو بات الیکشن کمیشن تک جائے گی، رعنا انصار
کراچی (قدرت روزنامہ)سنھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا تو بات پارلیمانی کمیٹی تک جائے گی اور پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق نہیں ہوا تو بات الیکشن کمیشن تک جائے گی۔
رعنا انصار نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر آج وزیراعلیٰ سندھ سے پہلی نشست ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے نام میرے سامنے نہیں رکھے اور میں نے بھی اپنے نام وزیراعلیٰ کے سامنے نہیں رکھے۔
رعنا انصار نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں لیڈرشپ سے مشاورت کر رہا ہوں، میں نے کہا کہ میں بھی اپوزیشن سے مشاورت کر رہی ہوں۔