ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے علی مراد کا 2 دن میں 2 بار تبادلہ


کراچی (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کا گزشتہ دو دنوں میں دو بار تبادلہ کردیا گیا۔علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایاز مہر کو تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایاز مہر کا پہلے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلہ کیا گیا تھا ، تاہم اب انہیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔
علی مراد کو گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ایئر پورٹ سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا تھا۔ ان کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل چارج لینے کے کچھ گھنٹے بعد دوبارہ تبادلہ کر دیا گیا۔