وزیراعظم کو مون سون شجرکاری کےحوالے سے پنجاب کےاہداف و حکمت عملی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ مون سون شجرکاری میں صوبہ پنجاب سرکردہ کردار ادا کرے گا . بریفنگ میں کہا گیا کہ گذشتہ دورحکومت میں سال 2016 تا2018ایک کروڑ پودے لگائے گئے تھے اس حکومت میں اب تک کروڑوں پودے،درخت لگائے جا چکے ہیں حکمہ جنگلات میں سرسبز پنجاب کے حوالے سے 6،6ماہ کے اہداف مقرر کیے . چئیرمین سی ڈی اے نے اسلام آبادمیں شجر کاری مہم کےحوالے سےبھی بریفنگ دی . اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری انتہائی اہم ہے ماحولیاتی تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے خیبرپختونخوانےبلین ٹری سونامی کےحوالےسےقابل تقلیدمثال قائم کی . وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کےاقدامات کا دنیا اعتراف کر رہی ہے پنجاب میں شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے اور مہم کی مانیٹرنگ سمیت نتائج کےحوالےسےجدیدطریقہ کار استعمال کیا جائے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے اور مہم کی مانیٹرنگ سمیت نتائج کےحوالےسےجدیدطریقہ کار استعمال کیا جائے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائےماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے شرکت کی جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، فردوس عاشق و دیگر افسران بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے .
متعلقہ خبریں