پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس کا حکم نامہ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا . حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کرانے کی اجازت دی جاتی ہے .


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائے، یہ رقم یتیم خانے کو دی جائے گی .
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 22 اگست کو شوکاز کا حتمی جواب جمع کرائے، حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹانے دے گا . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا، حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں