چیئرمین پی ٹی آئی کو جائے نماز اور قرآن مجید فراہم کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات اور اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کرلی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟عدالت نے ہدایت کی کہ جیل رولز کے مطابق جیل حکام چیئرمین پی ٹی آئی کے دوست، رشتہ دار اور وکلاء سے ملاقات کروائیں، ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے۔
ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جائے نماز اور انگلش ترجمے کیساتھ قرآن مجید دینے اور مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔