9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے: علی محمد خان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے مگر اس کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔
علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی احتجاج سیاسی مقامات پر تو ہوسکتا ہے، کینٹ کے علاقوں میں نہیں۔سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دعوؤں پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ خواب جاگتے ہوئے نہیں راتوں کو دیکھنے چاہئیں۔