9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے: علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے . نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے مگر اس کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے .

علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی احتجاج سیاسی مقامات پر تو ہوسکتا ہے، کینٹ کے علاقوں میں نہیں . سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دعوؤں پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ خواب جاگتے ہوئے نہیں راتوں کو دیکھنے چاہئیں . . .

متعلقہ خبریں