نگران وزیراعظم کے معاملے پرپی ٹی آئی سے مشاورت نہیں ہوئی، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑپڑھے لکھے اور شریف انسان ہیں،نگران وزیراعظم کے معاملے پرپی ٹی آئی سے مشاورت نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑکی نگران وزیر اعظم نامزدگی پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2،3 بڑی جماعتوں کی خواہش پوری ہوتی دکھائی نہیں دی۔
انوارکاکڑ صاحب نہ ن لیگ کی چوائس ہے نا ہی پیپلز پارٹی کی۔آئین کے مطابق نگران وزیراعظم کی ذمہ داری صاف شفاف الیکشن کاانعقاد ہے۔آئین میں 90دن سے آگے جانے کی کوئی گنجائش نہیں۔