ریشم کا بولڈ ‘باربی لک’ تنقید کی زد میں آ گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اور ماڈل ریشم کا بولڈ “باربی لک” سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گیا۔
ٹیلی ویژن اور سینما گھروں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی اور خوبصورت نین نقش کی مالک ریشم کا ٹرینڈ فالو کرنا مداحوں کو کچھ خاص نہ بھایا اور تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
تقریباً دو دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ریشم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی معروف برانڈ کے گلابی رنگ کے بولڈ لباس زیب تن کیے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by actress_ Resham_fan_club (@fan_resham)


ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو انکی عمر کی مناسبت سے بولڈ لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مداحوں کا اداکارہ کے لباس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل تک امام حسین کا لنگر بنا رہی تھیں اورآج یہ حال ہے ۔
22 2 2 300x199
صارفین یہ کہتے بھی نظر آئے کہ اداکارہ ریشم کو اپنی عمر کی مناسبت سے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔
22 3 1 300x286
واضح رہے کہ اداکارہ ریشم نے فلم انڈسٹری پر راج کرتے ہوئے کئی عظیم پراجیکٹ کیے جن میں ایک من و سلویٰ بھی شامل تھا۔