نوازشریف وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن نے نوازشریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا۔وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا الیکشن ایکٹ کی ترمیم سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی صدر میں نے نوازشریف کو وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کیا ہے۔انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی، بطور پارٹی صدر میں نے نوازشریف کو وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کیا ہے، انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ، ن لیگ کی خواہش ہے کہ جلد ازجلد انتخابات ہوں۔جبکہ اس موقع پر اسحا ق ڈاربولے نوازشریف کی 26جولائی کو نااہلی کی مدت ختم ہوچکی ہے۔