لڑکی نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی رنگے ہاتھوں پکڑ لی، طریقہ ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک لڑکی نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی رنگے ہاتھوں پکڑ لی . ڈیلی سٹار کے مطابق 22سالہ میا ڈیو نامی یہ لڑکی اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @miadioپر ایک لائیو ویڈیو میں بتاتی ہے کہ”کل رات میرا بوائے فرینڈ باہر رہا اور آج صبح سے اس کا رویہ عجیب ہے .

چنانچہ میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کے دوست سے سچ اگلوانے جا رہی ہوں کہ انہوں نے کل رات کیا کیا تھا؟“
اس کے بعد میا ڈیو نقلی آواز تیار کرنے والے ایک مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے حامل سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ کی آواز میں کچھ میسجز ریکارڈ کرتی ہے . وہ آواز کے نمونے کے طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے بھیجے ہوئے وائس میسجز اس سافٹ ویئر کو دیتی ہے اور کچھ تحریر ی جملے بھی، جنہیں یہ سافٹ ویئر ہو بہو اس کے بوائے فرینڈ کی آواز میں بول دیتا ہے .
ان جملوں میں نوجوان کی نقلی آواز میں اس کے دوست سے پوچھا جاتا ہے کہ ”ہے، کیا کر رہے ہو؟ کیا تم اس وقت اکیلے ہو؟ مجھے کچھ یاد نہیں آ رہا کہ کل رات میں نے کیا کیا تھا؟ نجانے کیوں صبح سے میرا رویہ عجیب سا ہے، میں نے رات کیا کیا تھا؟ ہاں، میں نے میا سے جھوٹ بولا ہے کہ میں کل رات تمہارے ساتھ تھا . “
یہ آواز ہو بہو میا ڈیو کے بوائے فرینڈ کی آواز جیسی ہوتی ہے چنانچہ اس کا دوست دھوکہ کھا جاتا ہے اور فوراً بتاتا ہے کہ تم نے رات نشے میں دھت ہو کر پارٹی میں آئی ایک لڑکی کے ساتھ سب کے سامنے جنسی تعلق قائم کیا تھا . اپنے بوائے فرینڈ کے بارے یہ جواب سن کر میا ڈیو رونے لگتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں