لڑکی نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی رنگے ہاتھوں پکڑ لی، طریقہ ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک لڑکی نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی رنگے ہاتھوں پکڑ لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 22سالہ میا ڈیو نامی یہ لڑکی اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @miadioپر ایک لائیو ویڈیو میں بتاتی ہے کہ”کل رات میرا بوائے فرینڈ باہر رہا اور آج صبح سے اس کا رویہ عجیب ہے۔ چنانچہ میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کے دوست سے سچ اگلوانے جا رہی ہوں کہ انہوں نے کل رات کیا کیا تھا؟“
اس کے بعد میا ڈیو نقلی آواز تیار کرنے والے ایک مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے حامل سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ کی آواز میں کچھ میسجز ریکارڈ کرتی ہے۔ وہ آواز کے نمونے کے طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے بھیجے ہوئے وائس میسجز اس سافٹ ویئر کو دیتی ہے اور کچھ تحریر ی جملے بھی، جنہیں یہ سافٹ ویئر ہو بہو اس کے بوائے فرینڈ کی آواز میں بول دیتا ہے۔
ان جملوں میں نوجوان کی نقلی آواز میں اس کے دوست سے پوچھا جاتا ہے کہ ”ہے، کیا کر رہے ہو؟ کیا تم اس وقت اکیلے ہو؟ مجھے کچھ یاد نہیں آ رہا کہ کل رات میں نے کیا کیا تھا؟ نجانے کیوں صبح سے میرا رویہ عجیب سا ہے، میں نے رات کیا کیا تھا؟ ہاں، میں نے میا سے جھوٹ بولا ہے کہ میں کل رات تمہارے ساتھ تھا۔ “
یہ آواز ہو بہو میا ڈیو کے بوائے فرینڈ کی آواز جیسی ہوتی ہے چنانچہ اس کا دوست دھوکہ کھا جاتا ہے اور فوراً بتاتا ہے کہ تم نے رات نشے میں دھت ہو کر پارٹی میں آئی ایک لڑکی کے ساتھ سب کے سامنے جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ اپنے بوائے فرینڈ کے بارے یہ جواب سن کر میا ڈیو رونے لگتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے جا رہی ہے۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

6 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

6 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

6 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

6 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

6 hours ago