نگراں وزیراعظم کے نام پر پیپلزپارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے، شازیہ مری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے . پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار میں شہباز شریف کو دیا تھا .

اپنے ایک بیان مین شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی پوری توجہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات پر ہے، ہم بطور سیاسی و جمہوری جماعت آئین اور قانون کے تحت عام انتخابات چاہتی ہیں . دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف بیان کرتے ہوئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے . ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے آئینی کردار کے مطابق ادا کرنے کو فوقیت دی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار دیا تھا . انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل پاکستان کے استحکام اور معاشی ترقی کے لئے امید کرتے ہیں کہ وہ آزاد اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے . نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نگرانی میں الیکشن کمیشن سے آزاد اور خودمختار شفاف انتخابات کے انتعقاد کی توقع ہے . فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر آئینی اور جمہوری عمل کی حامی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اچھے جمہوریت پسند سیاستدان ہیں، ماضی میں سیاستدانوں کو نگران وزیراعظم نہیں بنایا جاتا تھا جبکہ ہمارا مطالبہ یہی رہا کہ سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم بنایا جائے . . .

متعلقہ خبریں