نگراں وزیراعظم کے نام پر پیپلزپارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے، شازیہ مری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار میں شہباز شریف کو دیا تھا۔اپنے ایک بیان مین شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی پوری توجہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات پر ہے، ہم بطور سیاسی و جمہوری جماعت آئین اور قانون کے تحت عام انتخابات چاہتی ہیں۔
دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف بیان کرتے ہوئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے آئینی کردار کے مطابق ادا کرنے کو فوقیت دی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل پاکستان کے استحکام اور معاشی ترقی کے لئے امید کرتے ہیں کہ وہ آزاد اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نگرانی میں الیکشن کمیشن سے آزاد اور خودمختار شفاف انتخابات کے انتعقاد کی توقع ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر آئینی اور جمہوری عمل کی حامی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اچھے جمہوریت پسند سیاستدان ہیں، ماضی میں سیاستدانوں کو نگران وزیراعظم نہیں بنایا جاتا تھا جبکہ ہمارا مطالبہ یہی رہا کہ سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم بنایا جائے۔

Recent Posts

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

8 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

13 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

24 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

35 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

37 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

39 mins ago