آمنہ الیاس کے ڈانس نے ’’عالیہ بھٹ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔کم عمری میں بطورِ ماڈلنگ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے رقص کی منفرد ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی۔
اداکارہ کو ویڈیو میں بالی ووڈ فلم راکی اور رانی کے مقبول گانے واٹ جھمکا پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ میوزیکل ڈائریکٹر اور اداکار حسن رضوی کیساتھ ڈانس کررہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ سوشل میڈیا پر چولی دار لہنگا زیب تن کیے منفرد انداز میں رقص کرتے دکھائی دیں، جس پر مداحوں نے انہیں خوب داد دی جبکہ کچھ صارفین نے آمنہ کے اس شاہکار کو بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سے بہتر قرار دے دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hasan Rizvi (@hasanrizvi.official)