اس یوم آزادی پر 9 مئی اپنے نشان چھوڑ کر جا رہی ہے، خواجہ آصف
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس یوم آزادی پر 9 مئی اپنے نشان چھوڑ کر جا رہی ہے، ہماری دفاعی تنصیبات اور دفاعی ادارے پر حملہ ہوا۔سیالکوٹ میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ بغاوت تھی جس میں کوئی محب وطن شامل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی سوشل میڈیا پر قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان سے وابستہ پاکستان کے اندر اور باہر رہنے والوں کا پاکستان سے کوئی رشتہ نہیں ہے، ان کو صرف اقتدار اور پیسے کی ہوس ہے
سابق وزیر دفاع نے مزید کہا کہ انتخابات میں ان کو سیاسی منظرنامے سے ہٹا دیں گے۔