ضلع وسطی میں بڑی محنت کی لیکن آخر میں بیلٹ سے فیصلہ جماعت اسلامی کیلئے نکل آیا، میئر کراچی


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑی محنت کی اور 75 پارکوں کا افتتاح کیا لیکن آخر میں بیلٹ سے فیصلہ جماعت اسلامی کے لیے نکل آیا . کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہنے والوں کو ہماری مدد درکار ہے تو ہم تیار ہیں، وہاں سے کامیاب ہونے والوں سے کہتا ہوں جس دن ہم نے آپ کی کوتاہیوں پر دھرنے دینا شروع کیے تو آپ گھروں سے نہیں نکل پائیں گے .


مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منافقت کو سائیڈ پر رکھ کر شہر کی بہتری کے لیے کام کریں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں . ان کا کہنا ہے کہ پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں، آئندہ 4 سالوں میں اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے، صرف کام ہوگا اور آپ کو شہر میں کام ہوتا ہوا دکھائی دے گا .
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 1.4 ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر سندھ کابینہ کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی نے کے ایم سی کے پنشنرز کا مسئلہ حل کیا اور انشاءاللّٰہ کے ایم سی کے ملازمین کے تمام مسائل حل کریں گے . انہوں نے کہا کہ 14 اگست نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے، کل مزار قائد پر حاضری کے بعد 2 منصوبوں کا افتتاح ہو گا، ایک منصوبہ اورنگی اور ایک منصوبہ کیماڑی کا ہے .
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نگراں کابینہ کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کو کرنا ہے، میں پُراُمید ہوں کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے مشاورت 3 دن میں ہو جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں