مکہ مکرمہ میں 2 روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز


مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا . کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیانِ کرام اور اسلامی محققین شریک ہیں .


سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا . اس دو روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس میں 7 سیشن ہوں گے جن میں رواداری اور باہمی برداشت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا .
کانفرنس کا ایک مقصد مختلف ممالک کے علماء، مفتیان، مکاتب فکر اور محققین میں روابط قائم کرنا بھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں