جنسی ہراسانی کے الزامات پر مسلمان ملک میں ہونے والامس یونیورس مقابلہ حسن منسوخ

جکارتہ(قدرت روزنامہ) مس یونیورس آرگنائزیشن نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر انڈونیشیا میں اپنی فرنچائز سے تعلقات منقطع کر لئے اوررواں سال ملائیشیا میں ہونے والا مقابلہ حسن منسوخ کر دیا ہے۔مس یونیورس مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی 6 خواتین نے انڈونیشیا کے منتظمین پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس میں بھی شکایت درج کروا دی ہے۔

جنسی ہراسانی کی شکایات سامنے آنے پر امریکا میں قائم مس یونیورس آرگنائزیشن نے ای میل بیان میں کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا منتظمین کی سب سے بڑی ذمہ داری تھی۔خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر مس یونیورس آرگنائزیشن انڈونیشیا میں اپنی فرنچائز اور اس کے ڈائریکٹر کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر رہی ہے۔

اس مقابلہ حسن کے انعقاد سے ملائشیا اور انڈونیشیا میں فیشن انڈسٹری، ماڈلنگ اور گارمنٹس کی صنعتوں کو بڑے فوائد ہونے کا امکان تھا۔

مقابلہ میں شریک فائنلسٹ خواتین نے شکایات میں بتایا کہ منتظمین فائنلسٹ خواتین کو غیر متوقع طور پر “داغ دھبوں کی جانچ” کے لیے لباس اتارنے کے لیے کہا گیا تھا اور کچھ کا کہنا تھا کہ وہ بے لباس کر کے ان کی تصویریں بنا رہے تھے۔ مس یونیورس آرگنائزیشن نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ فرنچائز اپنے برانڈ کے معیارات، اخلاقیات یا توقعات پر پورا نہیں اتری۔جکارتہ پولیس ان دعوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Recent Posts

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلیے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد…

5 hours ago

پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر…

5 hours ago

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

6 hours ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

6 hours ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

6 hours ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

6 hours ago