مریم اورنگزیب کی اگر کبھی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو ’سُپر ہٹ‘ ہوگی، بشریٰ انصاری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کی اگر کبھی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو’سُپر ہٹ‘ہوگی۔
بشریٰ انصاری نے نیشنل آئکون ایوارڈز کی تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا مریم اورنگزیب تو بہت ہٹ جا رہی ہیں ان کی تو آج کوئی فلم ریلیز ہو تو سُپر ہٹ ہوجائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ کیونکہ ابھی 15 منٹ پہلے یہ سابقہ وزیرِ اطلاعات ہوگئی ہیں اور سابقہ ہونے کے باوجود بھی اتنا ہٹ جا رہی ہیں تو اگر ان کی فلم ریلیز ہوئی تو کیا ہوگا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


بشریٰ انصاری نے تقریب میں موجود وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ شریف فیملی بھی اندر سے کہیں نہ کہیں آرٹسٹ ہے، میوزک سے آپ لوگوں کو دلچسپی ہے اور یہ جراثیم نہ ہوتے تو شاید آپ لوگ ہماری اس انڈسٹری کے لیے اتنے نرم دل نہ ہوتے۔