سری لنکا پریمیئر لیگ، حسن علی نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد کیا کیا؟شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپ خبر

کراچی (قدرت روزنامہ) حسن علی نے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہ منانے کی وجہ بتادی ہے . نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو سٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے قومی کپتان بابراعظم کو گزشتہ دن دمبولا اورا کی جرسی زیب تن کرنے والے حسن علی نے آؤٹ کیا لیکن اس کے باوجود انھوں نے وکٹ ملنے پر روایتی انداز سے جشن نہیں منایا .

وجہ بیان کرتے ہوئے پاکستانی پیسر حسن علی نے کہا کہ میں بابر کی دل سے قدر کرتا ہوں،وہ ہمارے کنگ اور کپتان ہیں، لہٰذا ان کی عزت ہمیشہ میرے دل میں رہتی ہے، اس لیے میں ان کی وکٹ ملنے پر خوشی منانا پسند نہیں کرتا، میرے لیے انہیں جلد آؤٹ کرلینا خوش کن ہے، کیونکہ ہم جانتے تھے کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں