سری لنکا پریمیئر لیگ، حسن علی نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد کیا کیا؟شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپ خبر


کراچی (قدرت روزنامہ) حسن علی نے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہ منانے کی وجہ بتادی ہے۔نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو سٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے قومی کپتان بابراعظم کو گزشتہ دن دمبولا اورا کی جرسی زیب تن کرنے والے حسن علی نے آؤٹ کیا لیکن اس کے باوجود انھوں نے وکٹ ملنے پر روایتی انداز سے جشن نہیں منایا۔
وجہ بیان کرتے ہوئے پاکستانی پیسر حسن علی نے کہا کہ میں بابر کی دل سے قدر کرتا ہوں،وہ ہمارے کنگ اور کپتان ہیں، لہٰذا ان کی عزت ہمیشہ میرے دل میں رہتی ہے، اس لیے میں ان کی وکٹ ملنے پر خوشی منانا پسند نہیں کرتا، میرے لیے انہیں جلد آؤٹ کرلینا خوش کن ہے، کیونکہ ہم جانتے تھے کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

18 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

22 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

24 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

35 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

38 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago