اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے نگران وزیر اعظم مقرر ہونے والے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کیلئے 12 کا ہندسہ خوش بختی کی علامت بن گیا . تفصیلات کے مطابق انہوں نے سینیٹ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور اس پر 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے .
انہوں نے12 مارچ 2018 کو اس عہدے کا حلف اٹھایا اور 12 اگست 2023 کو ہی انہیں پاکستان کا نگران وزیر اعظم بنایا گیا . نامزد نگران وزیراعظم سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی اور پشتونوں کے معروف قبیلے کاکڑ سے ہے .