انوارالحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم حلف اٹھا لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم سے حلف لیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا گیا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نگران وزیراعظم سے حلف لیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے لاہور سے اسلام آباد تشریف لائے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
خیال رہےکہ انوار الحق کاکڑ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 8 ویں نگران وزیراعظم ہیں۔ ملکی تاریخ کے اب تک کے آخری نگران وزیراعظم سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک بنے۔ یکم جون 2018 سے 18 اگست 2018 تک چیف جسٹس ناصر المک نے نگران وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔