جن لوگوں کو کام کرنا چاہیے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چغلیاں کرتے ہیں، چوہدری شافع
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر شافع حسین نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کام کرنا چاہیے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چغلیاں کرتے ہیں۔لاہور میں ق لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں چوہدری شافع حسین اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں لیکن لگ رہا ہے کہ فروری تک لے جائیں گے، شہباز شریف کے وزیرِ اعظم کے عہدے سے اترنے کے بعد ہمارے ان سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ جس طرح دیگر قائدین کو ضمانتیں ملی ہیں، پرویز الہٰی کو بھی ملنی چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔