پنجاب

کروڑوں افراد کا اپنے گھر بار قربان کرنا آسان نہیں تھا، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جشنِ آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں افراد کا اپنے گھر بار قربان کرنا آسان نہیں تھا، 15 لاکھ لوگوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔


فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے۔یاد رہے کہ آج پاکستان بھر میں آزادی کی 76ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ملک بھر میں اس دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جشنِ آزادی کے موقع پر شہداء کی قربانیوں کو بھی یاد اور اِنہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں