فیروز خان نے اپنے نئے ڈرامے’خمار‘ کا اعلان کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و تنازعات میں گھرے رہنے والے اداکار فیروز خان نے اپنے نئے ڈرامے’خمار‘ کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اداکار فیروز خان نے سیونتھ اسکائی کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے ’خمار‘ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز ذرائع کے مطابق اس ڈرامے میں فیروز خان کے مدمقابل خوبرو اداکارہ نیلم منیر ہونگی جبکہ اس ڈرامے کےہدایت کار علی فیضان ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐀𝐋𝐈 𝐑𝐀𝐙𝐀 𝐘𝐀𝐌𝐄𝐄𝐍👑❤️ (@ferozeworld)


سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں اداکار فیروز خان نے اپنے نئے ڈرامے کے اعلان کے ساتھ کسی کا نام لیے بغیر ان لوگوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے ان کے اور اداکارہ نجیبہ سے متعلق افوائیں گردش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ کس طرح لوگ توجہ حاصل کرنے کےلئے دوسروں کو بدنام کر دیتے ہیں، افسوس ہے کہ ہم کیونکہ نہ تو خود جیتے ہیں اور دوسروں کو جینے دیتے ہیں، دو لوگ دوست ہوسکتے ہیں وہ جذباتی طور پر یا کام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے جُڑے ہوسکتے ہیں یا پھر روحانی طور پھر کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے دو لوگوں کی آپس میں جُڑے رہنے کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ اداکارہ نجیبہ فیض اور اداکار فیروز خان کی ہائیکنگ کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں انڈسٹری کی نئی جوڑی کہا جارہا تھا تاہم بعدازاں دونوں نے گردش کرتی افواہوں کے خلاف خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت پیش کر دی تھی۔