بہشت شان شاہد نے ملی نغمے سے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار شان شاہد کی بڑی بیٹی بہشت شان شاہد نے قومی ملی نغمے سے پاکستان میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار شان شاہد نے اعلان کیا تھا کہ ان کی بیٹی بہشت شان شاہد خاندانی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔
تاہم یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ ’یہ ہے میرا پاکستان‘ ریلیز کرکے انہوں نے فلم صنعت سے قبل میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shaan Shahid (@official.shaanshahid)


گانے میں پاکستانی نوجوانوں کو کا ذکر کیا گیا ہے جن کے حوصلے تمام تر مشکلات کے باوجود بلند و بالا ہیں، جو آنے والے کل سے مایوس نہیں اور ایک روشن و شاندار مستقبل کے لئے پُر امید ہیں۔
اس گانے کی ویڈیو میں اداکارہ درفشاں سلیم اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ گانا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہورہا ہے اور بہشت شان شاہد کی آواز کا جادو ہر ایک سننے والے پر خوب چل رہا ہے۔