شہباز شریف کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔اسلام آباد سے کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے شہباز شریف کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد شہباز شریف وزیراعظم نہیں رہے ہیں۔کابینہ ڈویژن نے اس کے ساتھ ہی انوار الحق کاکڑ کا بطور نگراں وزیراعظم نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم بن گئے ہیں۔