وزیراعلیٰ بلوچستان کی انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نے نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی ہے۔ کوئٹہ سے جاری پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہونا ہم سب کےلیے باعث اعزاز ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں نگراں وزیراعظم کی جانب مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مقررہ مدت کے اندر صاف وشفاف انعقاد نگراں وزیراعظم کی اولین ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا نگراں وزیراعظم کی کامیابیوں کےلیے دعا گو رہوں گا۔