آخری ایرانی بادشاہ محمد رضا پہلوی کی پوتی کی امریکی شہری سے منگنی
امریکا(قدرت روزنامہ)آخری ایرانی بادشاہ محمد رضا پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی نے اپنے دوست بریڈلی شرمین سے منگنی کی ہے جوکہ امریکی ادارے میں بطور برانڈ منیجر کام کرتے ہیں۔
شہزادی ایمان پہلوی کی والدہ یاسمین پہلوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کی منگنی کی خبر دی۔
اُنہوں نے بیٹی کی منگنی کی تقریب سے کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہماری پیاری ایمان نے اس ہفتے کے آخر میں منگنی کر لی ہے‘۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہزادی اور بریڈلی شرمین کے درمیان 3 سال سے گہری دوستی ہے، ان دونوں کے درمیان تعلقات بہت خوشگوار انداز میں آگے بڑھے اور یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ دونوں نے اپنی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا عہد کرلیا ہے۔
شہزادہ ایمان پہلوی ایرانی بادشاہ محمد رضا پہلوی کے سب سے بڑے بیٹے رضا پہلوی کی بیٹی ہیں جوکہ ایران کے ولی عہد اور تخت کے وارث تھے۔ اُنہوں نے امریکا میں اپنی تعلیم حاصل کرنے اور جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد 1986ء میں ایک وکیل یاسمین سے شادی کرلی تھی۔واضح رہے کہ محمد رضا پہلوی 16 ستمبر 1941ء سے 11 فروری 1979ء تک ایران کے بادشاہ رہے۔