کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپے 52 پیسے اضافی سرچارج لگانے کی درخواست
کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپے 52 پیسے اضافی سرچارج لگانے کی حکومتی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کر لی۔اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا اور فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر سرچارج عائد ہو جائے گا۔منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔