’یہ کون ہیں؟‘ سمیر وانکھیڑے کا شاہ رُخ خان، دپیکا پڈوکون اور میکا سنگھ کو پہچاننے سے انکار


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے، آریان خان ڈرگ اسکینڈل میں رشوت ستانی میں ملوث نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق چیف سمیر وانکھیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور میکا سنگھ کو نہیں جانتے۔ملزم سمیر وانکھیڑے جو سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ڈرگ اسکینڈل میں رشوت لینے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، اُنہوں نے بالی ووڈ کے کچھ مشہور ترین ناموں سے ناواقفیت ظاہر کی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ’ ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سمیر وانکھیڑے کو ایک شو کے دوران شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور میکا سنگھ کی تصاویر دکھائی گئیں جنہیں دیکھ کر این سی بی کے سابق چیف وانکھیڑے نے حیرانی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُنہیں نہیں معلوم کہ یہ لوگ کون ہیں۔
شو ’کھپتےٹیتھے گپتے‘ میں بات چیت کے دوران سمیر وانکھیڑے کا خود سے متعلق کہنا تھا کہ وہ انصاف اور اصول پسند انسان ہیں۔شو کے دوران انہوں نے ہوائی اڈے کی سیکیورٹی میں کام کرنے کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے تقریباً 3500 کیسز کو ہینڈل کیا، ان کیسز میں سو سے پچاس میں مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔
انہوں نے مشہور شخصیات کے پیچھے بھاگنے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں قانون پر عمل کرنے والا آدمی ہوں۔اس دوران وانکھیڑے نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیات کے خلاف ان کے مقدمات اکثر اِن کے دوسرے مقدمات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
سمیر وانکھیڑے نے انکشاف کیا کہ اُنہیں کام کے دوران کئی بار دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں، دھمکیاں ملنا اُن کے لیے ایک عام سی بات ہے۔
یاد رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق چیف سمیر وانکھیڈے پر الزام ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے، آریان خان ڈرگ اسکینڈل میں شاہ رُخ خان سے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ سمیر وانکھیڑے آج کل اپنے اوپر لگنے والے رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Recent Posts

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

4 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

13 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

22 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

34 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

41 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

1 hour ago