اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی . وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کر لیا .


ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا . ذرائع کے مطابق کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہو گی .
انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمے ہو گی . ذرائع کا بتانا ہے کہ تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی اجازت ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں