حنا پرویز بٹ پر لندن میں حملہ، متھیرا اوورسیز پاکستانیوں پر پرس پڑیں


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف میزبان متھیرا نے مسلم لیگ ن کی خاتون سیاست دان، حنا پرویز بٹ پر لندن میں ہونے والے حملے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔میزبان متھیرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر حنا پرویز بٹ پر ہونے والے حملے کی وائرل ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
متھیرا کا اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’یہ کتنے جاہل لوگ ہیں، اِنہیں اتنا احساس نہیں کہ یہاں حنا پرویز اپنے بیٹے کے ہمراہ ہیں، اُن لوگوں کو بھی شرم آنی چاہیے جنہیں اس رویئے میں کوئی برائی نظر نہیں آ رہی۔‘

متھیرا کا مزید لکھنا ہے کہ ’یہ لوگ حقیقت میں پڑھے لکھے جاہل لوگ ہیں، اِنہیں شرم آنی چاہیے۔‘یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی لندن سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پی ٹی آئی پارٹی کے حمایتیوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


اس ویڈیو سے متعلق حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لندن میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بدتہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا۔


رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟ اللّٰہ کا شکر ہے کہ میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویزبٹ نے لندن میں بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو درخواست دینے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔