وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے ایلوش یادو نے بگ باس جیت کر تاریخ رقم کر دی


ممبئی(قدرت روزنامہ) سلمان خان نے مشہور رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتـح کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائلڈ کارڈ انٹری دے کر ایک مرتبہ پھر رئیلٹی شو کا حصہ بننے والے مشہور اُمیدوار ایلوش یادو نے بگ باس کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادو کی جیت کو’تاریخی‘ قرار دیا جارہا رہے کیونکہ بگ باس کے گزشتہ 17 سیزنز میں وہ پہلے ایسے اُمیدوار ہیں جنہوں نے وائلڈ کارڈ انٹری کے بعد باگ باس جیتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


سوشل میڈیا پر بھی ایلوش یادر کی چرچے ہورہے ہیں اور ایلوش کے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ابھیشیک ملہان کو پیچھے چھوڑ کر بگ باس کی ٹرافی حاصل کرنے والے ایلوش یادو کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایلوش یادو کو تنقید کا نشانہ بنانے پر لارنس بشنوئی گینگ کے گینگسٹر گولڈی برار نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پوجا بھٹ بھی بگ باس او ٹی ٹی 2 کا حصہ تھیں تاہم وہ رئیلٹی شو جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔