راولپنڈی بے نظیر اسپتال میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی، مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی بے نظیر اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگی، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگر اہم شواہد جمع کرلیے، مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان فیضان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج ہے، ملزم گوجرخان کا رہائشی ہے جس نے اپنے دوست عبدالعلیم کی مدد سے خاتون کو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، ملزم کے ساتھ وارڈ بوائے عبدالعلیم کو حراست میں لے لیا ہے، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وارڈ بوائے کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں خاتون اور ملزم کو ساتھ آتے دیکھا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات کے لیے آسپتال انتظامیہ نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مزید حقائق انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔