استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی مہم کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا
لاہور (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی مہم کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا۔اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور تحریک انصاف کی پالیسیوں کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج عشائیے میں جہانگیر ترین اپنے ساتھیوں کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں گے اور اس موقع پر انتخابی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین تمام امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے کی بھی ہدایت دیں گے۔