عتیقہ اوڈھو کو لیجنڈری اداکار قوی خان کی یاد کیوں ستا رہی ہے؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف و خوبرو سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو یوم آزادی پر مرحوم لیجنڈری اداکار قوی خان کی یاد ستانے لگی . فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے 14 اگست کے موقع پر فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی جس میں لیجنڈری اداکار قوی خان کو قائد اعظم کی تصویر کو تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .


مذکورہ تصویر کے کیپشن میں قوی خان کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’قوی خان صاحب کے آخری فلمی پروجیکٹ ’قائداعظم زندہ باد‘ سے ایک خوبصورت تصویر جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اس 14 اگست کو اپنے ملک کی حالت پر کتنے غمگین ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)


انہوں نے مزید لکھا کہ ’ تمام شہریوں کی امیدیں مہنگائی، بدعنوانی، ناانصافی، گورننس اور حقیقی جمہوریت نہ ہونے کے سبب ہر روز دم توڑ رہی ہیں . بیشتر نوجوان اپنا گھر بار چھوڑ کر بہتر مستقبل کی تلاش میں دیار غیر چلے گئے .
اتنے خوبصورت اور اتنے ٹیلنٹ سے بھرپور ملک کی حالت کو دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ سب ضائع ہو رہا ہے . موجودہ نسل کا پچھلی نسل پر اعتماد ختم ہو رہا ہے، اللہ رحم کرے، آمین‘ .

. .

متعلقہ خبریں