عتیقہ اوڈھو کو لیجنڈری اداکار قوی خان کی یاد کیوں ستا رہی ہے؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف و خوبرو سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو یوم آزادی پر مرحوم لیجنڈری اداکار قوی خان کی یاد ستانے لگی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے 14 اگست کے موقع پر فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی جس میں لیجنڈری اداکار قوی خان کو قائد اعظم کی تصویر کو تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ تصویر کے کیپشن میں قوی خان کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’قوی خان صاحب کے آخری فلمی پروجیکٹ ’قائداعظم زندہ باد‘ سے ایک خوبصورت تصویر جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اس 14 اگست کو اپنے ملک کی حالت پر کتنے غمگین ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ تمام شہریوں کی امیدیں مہنگائی، بدعنوانی، ناانصافی، گورننس اور حقیقی جمہوریت نہ ہونے کے سبب ہر روز دم توڑ رہی ہیں۔ بیشتر نوجوان اپنا گھر بار چھوڑ کر بہتر مستقبل کی تلاش میں دیار غیر چلے گئے۔
اتنے خوبصورت اور اتنے ٹیلنٹ سے بھرپور ملک کی حالت کو دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ سب ضائع ہو رہا ہے۔ موجودہ نسل کا پچھلی نسل پر اعتماد ختم ہو رہا ہے، اللہ رحم کرے، آمین‘۔

Recent Posts

سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت

پشاور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پشاور پر حملے کے…

2 mins ago

کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش…

9 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں…

15 mins ago

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

26 mins ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

27 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

39 mins ago