حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفرا اسٹریکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے . وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس ہوا، جس میں حکام نے نگراں وزیراعظم کو بریفنگ پیش کی .

وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی . انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے . انہوں نے کہا کہ ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے . وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی تا چمن شاہرہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے اور کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آؤٹ آف دی باکس اپروچ برؤے کار لائی جائے جبکہ بلوچستان کی دوسے صوبوں سے ملنے والی رابطہ سڑکوں کو بھی بہتر کیا جائے . نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے اور انفراسٹریکچر کی بہتری سے بھی لوگوں کو بہت زیادہ سہولت مل سکتی ہے . . .

متعلقہ خبریں