عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں . پاکستان کے ساتھ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد، معاشی استحکام ، سیکورٹی، جمہوریت کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے تعاون کرتے رہیں گے . ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں . پاکستان سے انسداد دہشت گردی پر مشاورت اور بات چیت جاری ہے . عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں . دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں . . .
واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں . ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں عبوری حکومت کے قیام اور سینٹر انوارالحق کے بطور نگراں وزیراعظم کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے آگاہ ہیں .
متعلقہ خبریں